ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات: مین پوری میں ملائم سنگھ کیلئے ووٹ مانگ کر تاریخ بنائیں گی مایاوتی

لوک سبھا انتخابات: مین پوری میں ملائم سنگھ کیلئے ووٹ مانگ کر تاریخ بنائیں گی مایاوتی

Sat, 16 Mar 2019 20:55:51    S.O. News Service

لکھنؤ، 16 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سیاست مضحکہ خیز کھیل ہے،کبھی ایک دوسرے کے سخت مخالف رہے ایس پی۔بی ایس پی کے درمیان لوک سبھا انتخابات کے لئے اتحاد نے بہت سے لوگوں کو چونکایا،اب سب سے زیادہ حیران کن بی ایس پی چیف مایاوتی کا ایس پی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کے لئے انتخابی مہم کرنے کو حامی درج کرنا ہے۔اتر پردیش کی سیاست کے لئے یہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی،کبھی مایاوتی کو پھوٹی آنکھ نہیں سہانے والے ملائم مین پوری سیٹ سے ایس پی کے امیدوار ہیں،یہ سیٹ ایس پی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔پی ایم نریندر مودی کے خلاف دونوں جماعتیں متحد ہوئی ہیں۔ریاست کی سیاست نے کروٹ بدلی ہے اور جب مایا ایس پی سرپرست کے لئے 19 اپریل کو انتخابی مہم گی تو یہ ریاست کی سیاست کے لئے بڑا دن ہوگا۔

ایس پی کے قومی سکریٹری راجندر چودھری نے جمعہ کو بتایا کہ 19 اپریل کو مین پوری میں ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی کی مشترکہ ریلی ہوگی،اتحاد ہونے کے بعد تینوں پارٹیوں کے لیڈر 11 مشترکہ ریلیاں ہوں گی۔مایاوتی کی یہ ریلی ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب ملائم سنگھ نے ایس پی۔بی ایس پی اتحاد کے سیٹوں کی تقسیم کے بعد کھلے عام اس پر اپنی ناخوشی ظاہر کی تھی، اگرچہ مایا کی ریلی ایس پی۔بی ایس پی کے درمیان تلخی ختم ہونے کی نشانی بھی مانی جا رہی ہے۔

اب اسٹیج پر مایاوتی کے ساتھ ملائم سنگھ یادو بھی موجود رہیں گے۔بی ایس پی کے زونل کورڈنیٹر سنیل چتور نے کہا کہ پروگرام کو حتمی شکل دے دیا گیا ہے اور اسے ضلع یونٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ دیکھنا انتہائی مزے دارہو گا کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی کس طرح سے دو دہائیوں کی کڑواہٹ کو بھلا ملائم سنگھ کے حق میں ووٹ مانگیں کی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی ریلیوں کو یادو اور جاٹو ووٹوں کو ایک ساتھ لانے کے لئے ایک ہتھیار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو ایس پی اور بی ایس پی کے کور ووٹ بینک ہے،دونوں ہی پارٹیوں کے لیڈر ووٹروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تمام گلے شکوے بھلا دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مین پوری کی ریلی بھی اسی کڑی کا حصہ ہے،یہ ریلی صرف اسی نشست کے لئے ہو گی۔

دونوں ہی پارٹیوں کے لیڈر ووٹروں کو یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تمام گلے شکوے بھلا دیے گئے ہیں،اسی لیے مایاوتی اور اکھلیش مشترکہ ریلیاں کرنے جا رہے ہیں۔مایاوتی نے بی ایس پی کیڈر کو ہدایت کی ہے کہ پوری انتخابی مہم کے دوران وہ ملائم سنگھ کا احترام کریں۔انہوں نے بی ایس پی کے انتخابی مہم کے مواد کو بھی اپنی اجازت دے دی ہے جس میں کانشی رام اور ملائم سنگھ یادو دونوں کی تصویر لگی ہوئی ہے۔مین پوری سے ممبر پارلیمنٹ اور ملائم سنگھ کے پوتے تیج پرتاپ سنگھ یادو نے کہا کہ اس ریلی میں نیتا جی موجود رہیں گے۔تیج مین پوری کے انتخابات انچارج بھی ہیں۔


Share: